تازہ ترینعلاقائی

کراچی:رینجرز کی کارروائی،60 افراد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی جاری ہے،اس دوران 60سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حراست میں لئے گئے مشتبہ افرادسے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،جس میں سیٹلائٹ فون،سب مشین گن اور دیگراسلحہ بر آمدکیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق چھاپہ مارکارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے ،کارروائی میں ایک ہزار رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ گھر گھر تلاشی کے دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ کارروائی کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جن سے مختلف اقسام کے چالیس ہتھیار برآمد کئے گئے جبکہ ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی اور گھاس منڈی میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر اور اسلحہ سپلائر سمیت 24 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے گرفتار ملزمان سے ایس ایم جی ، ایم پی فائیو سمیت مختلف اقسام کے 19 ہتھیار ، سیٹلائٹ فون ، ٹیلی اسکوپ برآمد کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی پے منٹ نہ کرنے پر کسان بورڈ ضلع قصور کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker