تازہ ترینعلاقائی

صحت وتعلیم کے شعبوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سید قائم علی شاہ

qaim aliکراچی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ اسکولوں،کالجوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت، تعلیم،خزانہ منصوبابندی و ترقیات کے افسروں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خیرپور میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماتحت میڈیکل کالیج کے قیام کو پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ضروری فنڈز کے اجراء کے احکامات دیئے تاکہ کیمپس کی تعمیراتی کام جلد سے جلد آغاز کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو میڈیکل کالیج کے عارضی کلاسز کی شروعات کیلئے خیرپور میرس میں ایلمنٹری کالیج اور بیورو آف کریکیولیم کی خالی عمارت استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لوگوں کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،جس مقصد کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جہاں تربیت یافتہ عملہ مقرر کیا جا رہا ہے۔لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر مشورعالم شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ و دیگر شرکاء کو خیرپور میں لمس میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار، ایڈیشنل چیف سیکریٹری فنانس عارف احمد خان، سیکریٹری تعلیم مختیار احمد سومرو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن و دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ: پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یونین کونسل پیرکھیور میں ایک روزہ مفت ہیپاٹائیٹس کیمپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker