پاکستانتازہ ترین

بابائے قوم قائد اعطم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

pak nکراچی(پاک نیوز) بابائےقوم قائد اعظم محمد علی جناح کا آج ایک سو چھتیس واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایاجارہاہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کو منجدھار سے نکال کر منزل پرپہنچانے والے اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور فوجی حکام مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔اس موقع پر گارڈز کی تبدیلی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ جس کے بعد مزار قائد کو عوام کے لئے کھول دیا جائےگا ۔مزارقائد پرہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضری دیں گے ۔بابائے قوم کے جائے پیدائش وزیر مینشن کو بھی عوام کے لئےخصوصی طور پر کھولا جائے گا۔جبکہ را ت کو مزار قائد ، قائد اعظم ہائوس اور وزیر مینشن پر چراغاں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker