تازہ ترینعلاقائی

کراچی: ڈبل سواری پرآج شام سے 3جنوری تک پابندی

double sawariکراچی(ڈیسک رپورٹر) نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی جو تین جنوری تک برقرار رہے گی۔حکومت کی جانب سے دیا گیا کراچی کے شہریوں کو نئے سال کاتحفہ ڈبل سواری کی پابندی لگا کر دیا ہے۔ شہری اس سہولت سے تین جنوری تک محروم رہیں گے ۔ محکمہ داخلہ نے نئے سال کی آمد پر فائرنگ کی روک تھام کے لئے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جبکہ پٹاخے پھوڑنے اور سائیلنسر نکلی موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہو گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایئر کی وجہ سے رات نو بجے سے بوٹ بیس ، مائی کلاچی اور بلاول ہاؤس جانیوالی چورنگی کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا۔ ڈیفنس جانے والوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker