تازہ ترینعلاقائی

رکن صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئ

karachiکراچی(نامہ نگار) ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام سمیت چار کارکنوں کی نماز جنازہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کردی گئی۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رضا ہارون کا صدر‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ‘ رکن صوبائی اسمبلی منظر امام سمیت دیگر چار کارکنوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے ساتھیوں اور کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہم اس وقت دکھ اور غم میں مبتلاء ہیں۔ ہمارے صبر ور دکھ کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اتنے افسوسناک سانحے کے باوجود بھی ہم پرامن کھڑے ہیں۔ ایم کیو ایم نے امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بزدلانہ دہشت گرد کارروائیاں کرکے اگر ایم کیو ایم کو جھکانا چاہتے ہیں تو ان اقدامات سے آپ ایم کیو ایم کو نہیں جھکاسکتے۔ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی دہشت گردی اور بربریت کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ دہشت گردی میں ہمارے پندرہ ہزار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ دہشت گردی جیسے بزدلانہ اقدامات سے ایم کیو ایم کو ڈرایا اور جھکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے صدر‘ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے منظر امام کے قاتلوں کی فوری گرفاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری فوری طور پر حرکت میں آئے اور قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کرکے سزا دلائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو آگے بڑھنا ہوگا اور یک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کیخلاف متحد نہ ہوئے تو دہشت گرد پاکستان پر قبضہ کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن قوانین میں اصلاحات کی ضرورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker