تازہ ترینعلاقائی

جامعہ کراچی کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

karachiکراچی (نامہ نگار)جامعہ کراچی نے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔جاری شیڈول کے مطابق بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو پرائیوٹ کا 19 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 11 فروری کو ہوگا۔بی کام پارٹ ریگولر اور پرائیوٹ کا 14 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 07 فروری کو ہوگا اور 18 جنوری کو ملتوی ہونے والاپرچہ 08 فروری کو ہوگا۔بی اے پارٹ ون ریگولر وپرائیوٹ کا 18 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 09 فروری کو ہوگا۔بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 19 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 06 فروری کو ہوگااور 24 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 08 فروری کو ہوگا۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل (پارٹ بی) کا 18 جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ 07 فروری کو ہوگا۔ایم ایڈ اور بی ایڈ کے 18 جنوری کو ملتوی ہونے والے پرچے 02 فروری کو ہونگے۔تمام امتحانات کے پرچے شیڈول میں دیئے گئے وقت اور سینٹر پر ہی ہونگے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  جہلم میں میاں شہبازشریف پل بننے سے پہلے زمین بوس ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker