پاکستانتازہ ترین

آتش زدہ بلدیہ فیکٹری کے مالکان کی ضمانت منظور

karachi factoryپاکستان(مانیٹرینگ سیل) کے جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں آتشزدگی کی شکار فیکٹری کے مالکان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔فیکٹری مالکان ارشد بھائیلا اور شاہد بھائیلا سمیت دیگر ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس غلام سرور کورائی کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کو 10 ، 10 لاکھ روپے جب کہ دیگر ملزمان کو 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔یادرہےکہ گزشتہ سال 11 ستمبر کو بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 260 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والے 18افراد کی لاشیں تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں  قوم کی بیٹی ارفع کریم آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker