پاکستانتازہ ترین

ووٹرز کی تصدیق میں مزید توسیع کا امکان

voters dayکراچی (مانیٹرینگ سیل)میں ووٹر فہرستوں کی تصدیق میں مزید دو دن کی توسیع کا امکان ہے ۔صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر فہرستوں کے تصدیقی عمل کو مزید دو دن تک جاری رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سے دو دن کے توسیع کی گزارش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ووٹرز کی تصدیق کا آج آخری دن ہے ، شام چار بجے کے بعد تصدیق کا عمل ختم ہوجائے گا لیکن کراچی کے پانچوں اضلاع میں سات لاکھ سے زائد ووٹرز کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 1600 سے زائد ووٹر ز کے نام فہرستوں سے خارج کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو سینکڑوں افراد انتقال کرگئے ہیں ان کے نام بھی ووٹر لسٹوں سے خارج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ کے نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ٹریفک پولیس کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker