پاکستانتازہ ترین

کراچی :ایک سو چار ٹارگٹ کلر گرفتار کئے ، ترجمان رینجرز

rangersترجمان (مانیٹرینگ سیل)سندھ رینجرز کرنل شفیق نے کہا ہے کہ رینجرز نے اب تک ایک سو چار ٹارگٹ کلر انتالیس بھتہ خور اور سیکڑوں دیگر مجرموں کو پکڑا ہے۔ کراچی کے مخلتف علاقوں میں رینجرز نے گلشن بونیر میں آپریشن کے دوران کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان سمیت 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اُن کےقبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہر کے مخلتف علاقوں میں جرائم پشہ عناصر کے خلا ف قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔ اہم ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علی الصبح لانڈھی کے علاقے گلشن بونیرکورینجرز اہلکاروں نے گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا۔کارروائی کے دوان علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کےایک ہزار اہلکار وں نے کاروائی میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوارن 30 سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 80 سے زائدمختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیاربھی برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ ذرائع کےمطابق لیاقت آباد ،سرجانی ٹاؤن بفرزون،لائنز ایریا میں بھی رینجرز نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان موجودگی کی اطلاع چھاپے مارکاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کاروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لیاری: آپریشن کا تیسرا دن،20 سے زائد ہلاکتیں،لوگوں کی نقل مکانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker