تازہ ترینعلاقائی

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا نادہندہ صارفین آب کیخلاف بھرپور آپریشن کافیصلہ

karachiکراچی(نامہ نگار)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈنے نادہندہ صارفین آب کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے یہ آپریشن مربوط منصوبہ بندی کے تحت تمام تر تیاریاں مکمل کرکے پیر 2ستمبر سے شروع کیا جارہاہے جس کے پہلے مرحلہ میں رہائشی نادہندہ صارفین آب کے پانی وسیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ قطب الدین شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو محمد اسلم کی نگرانی میں شعبہ ریونیو پہلے مرحلہ میں نادہندہ گھریلو صارفین کے خلاف شہر بھر میں آپریشن شروع کررہاہے ،جن علاقوں میں آپریشن کیا جارہاہے ان میں فیڈرل بی ایریا ،گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ،نارتھ کراچی ، نیو کراچی ،گلستان جوہر ،صدر اور سٹی ایریا کے علاقے شامل ہیں جبکہ دیگرشہر کے باقی علاقوں کے نادہندہ صارفین کے خلاف بھی دوسرے مرحلہ میں آپریشن شروع کیا جائے گا،گھریلو صارفین کے خلاف جن کے ذمہ عرصہ دراز سے واجبات ہیں باربار یاددہانی ،بلز اور نوٹسز کے اجراکے باوجود اپنے ذمہ واجبات ادا نہیں کررہے ان کے نہ صرف پانی وسیوریج کے کنکشنز منقطع کئے جائیں گے بلکہ سکشن پمپس اور دوسرا سامان بھی ضبط کرلیاجائے گا ،پانی کے کنکشنز اس وقت منقطع رہیں گے جب تک ہر صارف اپنے ذمہ واجب الادا رقم ادا نہیں کرتے،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو کا کہنا ہے کہ اس وقت واٹر بورڈ کی مالی ضرورتوں اور مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے صارفین آب سے وصولیابی کو ہر صورت میں ممکن بنانانہا یت اہمیت اختیار کرگیا ہے واٹر بورڈ کے گھریلو صارفین ،صنعتی سرکاری اور نجی اداروں پر اربوں روپے کے واجبات ہیں ، جس کی وجہ سے واٹر بور ڈ کے سسٹم کو چلانا انتہائی دشوار ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ انتہائی ارزاں نرخوں پر شہریوں کو پانی فراہم کرتا ہے ، جبکہ پانی ہر شہری استعمال کرتا ہے اور اس کو اپنا حق بھی سمجھتا ہے لیکن پانی کا معمولی بل ادا نہیں کرتا، ڈی ایم ڈی ریونیو واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کنکشن منقطع کئے جانے کی تکلیف سے بچنے کے لئے پانی کے بلز کی ادائیگی کوممکن بنائیں اور اگروہ پانی کے بلز ادا کررہے ہیں تو واٹر بور ڈ کی ٹیم کو ضرور دکھائیں تاکہ ان کا پانی کا کنکشن منقطع نہ کیا جائے۔شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر بورڈ کے کنزیومر سینٹرزبلوں کے اجراء کے لئے روزانہ 6بجے شام تک کھلے رہیں گے جن میں کارساز ،نزد سوک سینٹر ،صدردفتر واٹر بورڈ ،سپرمارکیٹ لیاقت آباد ، نزداسلامیہ کالج(جمشید ٹاؤن) ،متصل ڈی سی آفس نارتھ ناظم آباد بھی شامل ہیں ،لہذا شہری ان کنزیومر سینٹر سے اپنے بلز حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button