علاقائی

کراچی : انچولی میں نمازجنازہ کے بعد میتوں کے ہمراہ شاہراہ پاکستان پراحتجاج، دھرنا

  کراچی : کراچی کےعلاقے انچولی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر جعفر محسن اور تاثیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔۔ نماز جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے میتوں کے ہمراہ شاہراہ پاکستان پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر جعفر محسن اور ثاثیر عباس کی نماز جنازہ امام بارگاہ خیرالعمل میں ادا کی گئی ۔۔ جس کے بعد جنازوں کو جلوس کی شکل میں شاہراہ پاکستان لے جایا گیا،، شرکاء قاتلوں کی گرفتاری اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے نعرے لگا رہے تھے،، اس موقع پرمشتعل افراد نے شاہراہ پاکستان پر جلوس جنازہ کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیے۔۔ صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسند عناصرنے سہراب گوٹھ پل کے نیچے پتھاروں اور کیبنز کو آگ لگادی ۔۔ جس کے بعد دوسری جانب سے بھی ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔ جس کے بعد حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صورت حال پرقابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے.

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں ڈینگی کا مرض زور پکڑنے لگا

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جنازے سے پہلے ہی جائے وقوعہ پر موجود تھی تاہم انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بچانے یا کسی بھی شر انگیزی کو روکنے کی کوشش نہیں کی،، اور دور کھڑے تماشہ دیکھتے رہے،، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے شاہراہ پاکستان پردونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا اورعلاقے میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کرادی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: دوران گشت ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس ،ہیروئین برآمد جبکہ قمار بازی کرتے ہوئے جواری گرفتار

پچیس سالہ تاثیر عباس کو گزشتہ روز النور موڑ کے قریب جبکہ دو روز پہلے اسی علاقے میں ڈاکٹر جعفرمحسن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔۔۔ میتوں کو تدفین کے لئے وادی حسین قبرستان لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مجوزہ نئے صوبے میں میانوالی کوشامل کرنے پرضلع بھرمیں ہڑتال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker