تازہ ترینعلاقائی

220کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی،کراچی کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی 220کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی کے 62گرڈ اسٹیشنز میں سے 13سے فراہم کی جانے والی بجلی بند ہوگئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن نمی کے باعث ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے کلفٹن، ڈیفنس، صدر، سولجر بازار، لیاری، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاوٴن، لانڈھی اور ملیر میں بجلی بند ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں  اداکار اجے دیوگن46برس کے ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker