شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کراچی: بھتہ نہ دینے پر بلڈر کے آفس پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

کراچی: بھتہ نہ دینے پر بلڈر کے آفس پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

کراچی(نامہ نگار)کراچی کے علاقے گلہبار میں نامعلوم افرادکی جانب سے بھتہ نہ دینے پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔گلبہار کے علاقے میں نامعلوم ملزمان بلڈر کے دفتر کے سامنے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئےپولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم حملہ میں آٹھ ملزمان ملوث ہیں جنکا تعلق سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہےنامعلوم ملزمان کی جانب سے بلڈر کو پچاس لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی گئی تھی دستی بم حملے کے بعد علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رحیمیارخان:شاہراہوںپرگشت کوموثربنا کرجرائم کی بیخ کنی کویقینی بنایاجائے،ڈی ایس پی امیرتیمورخان