پاکستانتازہ ترین

کراچی: گلشن اقبال میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی(پاک نیوز)گلشن اقبال میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی پر ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مسکن چورنگی پر واقع 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا اور عمارت کے نیچے ایک نجی بینک بھی واقع ہے۔پولیس نے بلڈنگ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے بلڈنگ بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ دھما کے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں بلڈنگ گرنے سے اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ان کی عمارت کے بھی شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ عمارت میں رہائش پذیر افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیسٹ سیریز، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker