علاقائی

کراچی: پیپلزامن کمیٹی کے دفترپرحملہ،2ہلاک

کراچی (ڈیسک رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز امن کمیٹی کے دفترپر دیسی ساختہ کریکر بم حملے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لیاری کے مطابق واقعہ نولین میں چپل چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان پیپلزپارٹی کے مقامی دفتر پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 4 بتائی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا جب کہ ریسکیوٹیمیں لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کررہی ہیں، زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق مذکورہ علاقہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ انتخابی امیدوارہمیشہ یک طرفہ مقابلے پر کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker