علاقائی

کراچی:سندھ میں تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی﴿نامہ نگار﴾ سندھ کی تعلیمی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے بھر میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے تیسری جماعت کے امتحانات نہ کرانے اور میٹرک کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں انٹر کے امتحانات مئی سے اور داخلے ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اساتذہ کی ترقی واتقرریوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button