کھیل

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بھی جیتیں گے، شاہد آفریدی

کراچی … انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کے لئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی دبئی روانہ ہوگئے۔ آل راونڈر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی روانگی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ٹیسٹ سیریز کی تاریخی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف فتح تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اس کامیابی کو بھلا کر ٹیم ون ڈے میچز نئے عزم کے ساتھ کھیلنا ہوں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بیٹنگ اوربولنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دیکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کیریبین لیگ کھلاڑیوں کی نیلامی:شاہد آفریدی ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker