پاکستان

کراچی:چار سال میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی: عمران خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کپتان عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ چار سال میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ۔۔ بہتی گنگا میں تمام سیاستدان ہاتھ دھو رہے ہیں ۔۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم گیلانی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں پر عمل کریں یا اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیں ۔۔ مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں ۔۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ۔ چار سال میں ساڑھے آٹھ ہزار ارب کی کرپشن ہوئی اور ٹیکس چوری کئے گئے ۔۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملکی وسائل لوٹے ہیں ۔۔ ایک بال پر دو سیاسی وکٹیں لینے کے دعویدار تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کسی سیاستدان کو رعایت دینے پر تیار نہیں ۔۔ وہ کراچی آئے تو ایک بار پھر جارحانہ موڈ میں دکھائی دیئے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی تمام جماعتیں کرپشن میں برابر کی حصہ دار ہیں ۔۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بھی ملکی وسائل کی بندر بانٹ کر رہی ہیں پیپلزپارٹی سے بغاوت کر کے تحریک انصاف کے کاروان میں شامل ہونے والے شاہ محمود قریشی اپنے پرانے دوستوں کو مشوروں سے نوازتے نظر آئے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریںتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت کی جانب سے سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات سنجیدہ  معاملہ ہے ۔۔ اگر ان الزامات میں حقیقت ہے تو ملک کے وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جانا چاہیئے.

یہ بھی پڑھیں  سیاستدانوں کی غلطیوں کی وجہ سےملک ریاض جیسے لوگ اُن کو خریدنے کی باتیں کرتے ہیں،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker