پاکستان

کراچی: مزار قائد پر دفاع پاکستان کانفرنس کے انتظامات مکمل

کراچی(ڈیسک رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے تحت کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ قائد پر دفاع پاکستان کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ باغ قائد میں ہونے والی دفاع پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے دو دروازے بنائے گئے ہیں۔ ایک دروازہ عام شرکا کے لیے اور دوسرا رہنماؤں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کے اندر تین ہزار رضاکار رہیں گے جبکہ جلسہ گاہ کے باہر سیکورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کی جارہی ہے۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن، جمعیت علمائے پاکستان (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، اہلسنت والجماعت کےامیرمولانا احمد لدھیانوی، جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید، جنرل ریٹائرڈ حمید گل اوردیگررہنما خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک دھرنا جاری رہے گا،شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker