پاکستان

کراچی:دفاع پاکستان کاآغاز ہوئےایک گھنٹے سےزائد کا وقت گذرچکا ہے،مختلف جماعتوں کاخطاب

کراچی ﴿نمائندہ﴾اس وقت دفاع پاکستان کا آغاز ہوئے ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گذر چکا ہے اور دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کی مقامی قیادت خطاب کر رہے ہیں۔ پنڈال جہاں صبح سے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا اب تک تقریباً پنڈال میں تل دھرنے کی جگہ نہیں اور اطلاعات آرہیں ہیں کہ شہر کی اہم سڑکوں پر اس وقت قافلے مزار قائد کی جانب رواں دواں ہیں۔کانفرنس کے شرکہ کا جوش و جذبہ دیکھنے کے مترادف ہے۔ کونسل میں شامل جماعۃالدعوۃ کے رضاکار سکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ کانفرنس کی پنڈال میں اس وقت جماعۃالدعوۃ کے کارکنوں نے سماں باندھا ہوا ہے اور بھارت سے دوستی ہیں جنگ کے نعرے لگا رہے ہیں۔جماعۃالدعوۃ کے مولانا عبدالحفیط مکی کی تقریر نے شرکائ میں جوش پیدا کر لیا ہے اور امریکہ کی بربای تک جنگ جاری رہے گی کہ نعروں سے فضا گونج ٹھی۔جماعۃالدعوۃ کے رہنما سیلف اللہ خالد کی تقریر اس وقت جاری ہے اور وہ بھی امریکہ اور بھارت سے جہاد کا اعلان کر رہے ہیں۔جلسہ گاہ کے چاروں طرف جماعۃالدعوۃ کے امدادی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ایمبولینسوں نے ذمہ داری سمبھال رکھی ہے اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین شاہد محمود کی نگرانی میں رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔پنڈال کے باہر جماعۃالدعوۃ کے کارکن گھوڑوں پر سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  چینی صدر کا دورہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں، پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker