علاقائی

کراچی، تیز رفتار ٹرک نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی (نامہ نگار) کراچی کے علاقےعائشہ منزل پر تیز رفتار ٹريلر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو کچل دیا۔ مشتعل افراد نے ٹريلر کو آگ لگا دی۔ تیز رفتار ٹريلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دس سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹريلر کو آگ لگا دی۔ مظاہرين کے احتجاج کی وجہ سے کافی دير تک ٹريفک معطل رہا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری وہاں پہنچ کر ٹريفک بحال کرا دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker