علاقائی

کراچی:صفوراگوٹھ کے قریب خدا بخش گبول گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کاآپریشن،مقامی افرادکااحتجاج

کراچی ﴿نمائندہ﴾ صفوراگوٹھ کے قریب خدا بخش گبول گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی جانب سے آپریشن کیخلاف مقامی افرادنے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کرسڑک بلاک کردی۔ پولیس کے مطابق خدا بخش گبول گوٹھ کاکیس 4 سال سے سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،آپریشن ہائی کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کیاگیاجبکہ لینڈ مافیاکے کارندوں کی گرفتاری کے خلاف چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔آپریشن کے دوران پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے غیرقانونی عمارتوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ مقامی افراد نے احتجاج کیااور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:صحافت کی آڑ میں شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker