علاقائی

کراچی:دوروزقبل قتل ہونے والےبابا کے قتل کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں کیخلاف درج

کراچی﴿نمائندہ﴾ بلدیہ میں دو روز قبل قتل ہونے والے علی محمد عرف بابا کے قتل کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں کیخلاف کلری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں قتل ہونے والے علی محمد عرف بابا کے والد کی درخواست پر درج ہوا جس میں لیاری کے علاقائی رہنما عزیر جان بلوچ اور ظفر بلوچ کو دفعہ 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے قتل کا مقدمہ 29/2012 درج کیا گیا ہے۔ مقتول کو دو روز قبل بلدیہ کے علاقے میں دوکان کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کہ قتل کر دیا تھا جس کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد: ضلع میں گندم کی سرکاری خریداری کے تمام تر انتظامات ڈی سی او نسیم صادق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker