علاقائی

کراچی: ایم کیو ایم کے جلسے کے لیے روٹس اور پارکنگ کا اعلان کردیا۔

کراچی﴿نامہ نگار﴾ متحدہ قومی موومنٹ نے 19 فروری اتوار کو باغ جناح میں ہونے والے خواتین کے جلسہ عام ’’بااختیار عورت ، مضبوط پاکستان‘‘میں شرکت کیلئے مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کے روٹس اور پارکنگ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رنچھوڑ لائن ، برنس روڈ لیاری اور ڈیفنس سے جلسہ عام میں شرکت کیلئے آنے والی گاڑیاں ایم اے جناح روڈ سے جلسہ گاہ پہنچیں گی اور نمائش چورنگی پر گاڑیاں پارک کی جائیں گی۔ لانڈھی ، کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل لائینز ایریا ، سوسائٹی اور محمود آباد سے آنے والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین جلسہ گاہ آئیں گی اور یہاں سے آنے والی گاڑیاں انڈر پاس مزار قائد کے پاس واقع پارک میں کھڑی کی جائیں گی۔
گلستان جوہر ، اسکیم 33، گلشن اقبال اور پی آئی بی سے جلسہ گاہ آنے والی گاڑیاں براستہ پیپلزچورنگی آئیں گی اور یہاں سے آنے والی گاڑیاں نوائے وقت موڑپر واقع روڈ پر پارک کی جائیں گی۔
پاک کالونی ، بلدیہ ، اورنگی ٹا?ن ، قصبہ علی گڑھ ، ناظم آبا گلبہار ، نارتھ ناظم آباد سے آنے والی گاڑیاں ناظم آباد چورنگی سے ہوتی ہوئی گرمندر آئیں گی اور اس راستے سے آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ نمائش چور نگی پر ہی مین روڈ رکھی گئی ہے۔
نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور سرجانی سے آنے والی گاڑیاں عائشہ منزل سے براستہ جہانگیر روڈ گرومندرچورنگی پہنچیں گی اور ان گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام گرومندر چورنگی پر ہی کیا گیا ہے۔
لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے آنے والی تمام گاڑیاں جہانگیر روڈ سے گرومندر نمائش پہنچیں گی یہاں گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام نمائش کے قریب ہی واقع مین روڈ پر کیا گیا ہے۔
دریں اثنائ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بسوں ، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ہی بیٹھے رہیں اور ٹریفک کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ایم کیوایم کے کارکنوں سے بھر پور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ادارہ فروغ فن و ادب روش انٹرنیشنل اوکاڑا،اور سخن وادی کی یاد گار تقریب پذیرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker