پاکستان

کراچی:مخالفین کا مقابلہ کرنے کیلئے مائیں، بیٹیاں کافی ہیں، الطاف حسین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان سے زیادتیوں کی وجہ سے بیرون ملک سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔۔۔ صوبے کے مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو کہیں اسے کھو نہ دیں ۔ کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ مسلسل زیادتیوں کی وجہ سے بلوچستان علیحدگی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔۔۔ بہت دیر ہوچکی ہے ۔۔۔ بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کو ان کی مائوں بہنوں سے ملوایا جائے ۔۔ الطاف حسین نے خواتین کے جلسے کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا اور کہا کہ سياسی مخالفين کا مقابلہ کرنے کيلئے مائيں، بہنيں اور بيٹياں ہی کافی ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی قومیت کے خلاف نہیں ہے ۔۔ بلکہ صرف وڈیروں ۔۔ جاگیرداروں اور لٹیروں کی دشمن ہے ۔۔ ملک میں اب بھی کاروکاری اور ونی جیسی فرسودہ رسمیں جاری ہیں ۔۔ خواتین کے لیئے پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker