فن فنکار

کراچی: معروف اداکارہ تمنا بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی (نامہ نگار) معروف اداکارہ تمنا بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں ،وہ کئی ماہ سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ان کی نمازجنازہ رحمانیہ مسجد نارتھ ناظم آباد میں میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے 1960میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا،وہ70اور80کی دہائی میں اپنے فن کے عروج پر تھیں۔انہوں نے معروف اداکار وحیدمراد اور طلعت اقبال کے ساتھ بھی کام کیا۔ان کے انتقال پر فلمی حلقے میں غم اورصدمے کا احساس پایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker