علاقائی

کراچی:صحافی ولی بابر قتل کیس کے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے اضافے کی منظوری

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے مقامی صحافی ولی بابر قتل کیس کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے اضافے کی درخواست منظور کر لی ہے۔عدالت نے ملزمان کو 27 فروری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف عائد کی گئی فرد جرم میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل نہیں، مذکورہ دفعہ شامل کی جائے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان سید محمد علی رضوی، نوید عرف پولکا، شاہ رخ عرف مانی، شکیل عرف ملک اور فیصل عرف نفسیاتی سمیت دیگر نے 13 جنوری 2011کو نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر کو لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹ ادو: سلطان کالونی میں ایل پی جی کی بلیک میں فروخت دھڑلے سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker