علاقائی

کراچی:پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں سےدوران تلاشی 2 عدد پستول اور11 موبائل فونز برآمد

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ سر سید پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر دوران تلاشی 2 عدد پستول اور چھینے گئے 11 موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرسید ٹائون ضلع وسطی پولیس نے بی بی سی بروسٹ سروس روڈ سیکٹر 11-A نارتھ کراچی کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جن سے تلاشی کے دوران دو عدد ٹی ٹی پستول، پانچ رائونڈز اور 11 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
سر سید پولیس نے دونوں ملزمان سے موٹر سائیکل نمبر KAK-8621 اور 11 موبائل قبضے میں لے کر مقدمہ نمبر81/2012 جرم دفعہ 13 D درج کر کے باقاعدہ گرفتار کرتے ہوئے تفتیش آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شاہ محمد معراج ولد شاہ محمد اجمل اور ملزم کاشف غوری ولد احمد غوری نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کمشنرکراچی نےعیدالاضحیٰ کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker