علاقائی

کراچی: پراونشل نرسز ایسوسی ایشن کا 24 فروری سے اسپتالوں کا بائیکاٹ کا اعلان

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ پراونشل نرسز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تین روز میں پورے نہ ہونے پر 24فروری سے صوبے بھر کے اسپتالوں کا بائیکاٹ کرکے کراچی پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کرے گی جس کے بعد تادم مرگ دھرنا شروع کردیا جائے گا،نرسز کا سروس اسٹریکچر ،تنخواہوں میں اضافہ،اگلے گریڈ میں ترقی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد اور صوبائی سیکریٹری صحت سید ہاشم رضازید ی کو متعدد بار آگاہ کرچکے ہیں جس پر وہ توجہ دینے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے مجبورا احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔یہ بات پی این اے کراچی کے صدر اعجاز علی کلیری نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں کہی۔انہوںنے کہا کہ اگر نرسز کے مطالبات پورے نہ کئے گئے 24فروری کی صبح 10بجے صوبے بھر کی تقریبا4ہزار سے زائد مرد،خواتین اور اسٹوڈنٹس نرسز کراچی پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج اور تادم مرگ دھرنا دیں گے جس کی ذمہ دار صوبائی محکمہ صحت ہوگی لہذا فوری طو ر پر نرسز کے تمام جائز مطالبات منظوری کئے جائیں

یہ بھی پڑھیں  ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker