پاکستان

کراچی:بے نظیر کو کس نے کہا تھا گاڑی سے باہر آئیں،پرویزمشرف

کراچی(ڈیسک رپورٹر) بینظیربھٹوسے کس نے کہاتھاکہ وہ گاڑی سے باہرآئیں انہیں میں نے یاکسی اورنے گاڑی سے باہرآنے کانہیں کہا،سابق صدرپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ بینظیربھٹوگاڑی کے اندررہتی تومحفوظ رہتیں،انہوں نے کہا کہ میں رحمان ملک کی طرح باتیں نہیں کرتا،بینظیرمجھے خطرہ نہیں سمجھتی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ میری اوربینظیرکی ملاقات میں رحمان ملک نہیں ہوتے تھے، بینظیربھٹوچاہتی تھیں مقدمات ختم ہوں اورایساہی ہوا،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بینظیرکوفون کرکے خطرات سے آگاہ کیاتھا،پہلے حملے کے بارے میں انھیں آگاہ کیاگیاتھا،بینظیرقتل کیس عدالت میں زیرسماعت ہے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی دیناصدرمملکت کی ذمے داری نہیں ہوتی،آصف زرداری پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ انھیں قاتلوں کاپتاہے.انہوں نے کہا کہ 18اکتوبرکے بعدمیرابینظیرسے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker