علاقائی

کراچی:کراچی میں 5 سالہ مغوی بچی ذیادتی کے بعد قتل

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں پانچ سالہ بچی صائمہ کو درندہ صفت انسانوں نے اغواء کے بعد ذیادتی کا نشانہ بنایا اور سر پر بھاری آلے سے وار کر کے قتل کردیا۔ اس کمسن نے زندگی کی صرف پانچ بہاریں ہی دیکھیں۔ مغوی بے بی صائمہ کو انسان کے روپ میں سفاک درندوں نے پہلے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ اورشناخت کی خوف سے تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔ اس کی لاش عباسی شہید اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔ اسپتال کی ایم ایل او یاسمین قمر کے مطابق ۔۔ پانچ سالہ صائمہ نے دوروزسے کچھ نہیں کھایا تھا۔  بچی کے رشتے دار کا کہنا ہے کہ ۔۔ صائمہ انیس فروری کو گھر سے ٹافی لینے نکلی ۔ پھر اس کے لوٹ کے نہ آئی ۔ پریشان حال باپ اور دیگر رشتہ داروں نے بچی کی تلاش میں شہرکا چپہ چپہ چھان مارا ۔ آخرکاربچی ملی تو گھرکے نزدیک ایک ڈیرے سے۔  بچی کے قتل کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ واقعے کے بعد مسلم آباد نمبردو میں سوگ کا عالم  ہے ۔
کراچی میں بچوں کے اغوا اورزیادتی کے بعد کے بعد قتل کی بڑھتے ہوئے واقعات سے شہری تشویش میں مبتلا ہیں اور انھوں نےاس طرح کے گھناونے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کورسیوں سے جکڑ کرلاکھوں روپے کی بھنسیں اورنقدی لوٹ کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker