فن فنکار

کراچی:شرمین عبید، پہلی آسکر جیتنے والی خاتون

کراچی(نامہ نگار) شرمین عبید نے آسکر ایوارڈ تو پہلی مرتبہ جیتا لیکن وہ اس سے پہلے بھی کئی فلمیں تیار کرچکی ہیں ۔۔ عالمی سطح پر انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے ۔ شرمین عبید کی ڈاکیومنٹری فلم ” سیونگ فیس ”  پاکستان میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات پر بنائی گئی ہے۔۔ شرمین نے یہ فلم ساتھی ہدایت کار ڈینیئل جنج کے ساتھ تیار کی ہے۔ اس سے قبل دوہزاردس میں دستاویزی فلم پاکستان: چلڈرن آف دا طالبان پر اُنہیں ایمی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ شرمین نے کریئر کا آغاز پاکستان میں مقیم افغان بچوں کے حالات پر لکھنے سے کیا۔ ان دلخراش کہانیوں سے متاثر ہوکر دوہزاردو میں اُنہوں نے دستاویزی فلم ٹیررز چلڈرن بنائی ۔ جس پر اُنہیں اوورسیز پریس کلب اوارڈز سمیت کئی بین الاقوامی ایوارڈ دیے گئے۔ اس کے بعد اُنہوں نے مسلم دنیا میں زندگی کے حوالے سے بارہ ڈاکیومنٹریز بنائیں۔۔ انہیں پُر اثر ڈاکیومنٹريز بنانے پر لیونگسٹن ایوارڈ  بھي ديا گيا۔۔ شرمين پہلي غير امريکي شہری ہيں ، جنہيں اس ايوارڈ سے نوازا گيا۔ اُن کي تيار کي گئي ڈاکیومنٹريز مختلف نیوز چینلز بشمول  Channel 4, CNN, PBS, اور  Al-Jazeera جسيے ٹي وي چينلز پر دکھائي جا چکي ہيں ۔۔ نیویارک ٹائمز ٹیلی وژن کے اشتراک سے تیار کی گئی  اُن کی چار ڈاکومنٹریز کو کئی ایوارڈ دیے جا چکے ہیں ۔ دو ہزار تین میں اُن کی دستاویزی فلم  Reinventing the Taliban کو چار مختلف بین الاقوامی ایوارڈز ملے ۔۔ دو ہزار پانچ میں  Women of the Holy Kingdom پر اُنہیں ساؤتھ ایشیاً جرنلسٹ ایوارڈ دیا گیا ۔۔ ان کی دیگر فلموں میں  Pakistan’s Double Game،  City of Guilt،  Afghanistan Unveiled/Lifting the Veil کو بھی دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker