علاقائی

کراچی: صحافی ولی محمد بابر کے ملزمان پردوبارہ فرد جرم عائد کردی گئی۔

کراچی﴿دانیال خان﴾  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت III کے جج غلام مصطفی میمن نے مقامی صحافی ولی بابر قتل کیس کے ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 7 مارچ کیلئے گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان سید محمد علی رضوی، نوید عرف پولکا، شاہ رخ عرف مانی، شکیل عرف ملک اور فیصل عرف نفسیاتی سمیت دیگر نے 13 جنوری 2011 کو نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر کو لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں مقتول کے بڑے بھائی محمد خان بابر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
مدعی مقدمہ محمد خان بابر کے وکیل ارشد چیمہ اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شاہد محمود نے ضابطہ فوجداری دفعہ 227 کے تحت دائر درخواستوں میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف عائد کی گئی فرد جرم میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 شامل نہیں، قبل ازیں مقدمہ اور پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں بھی یہ دفعہ شامل تھی، مذکورہ دفعہ شامل کی جائے اور ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:صفائی ستھرائی کے ابتر نظام اورناقص سیوریج سسٹم کے خلاف ٹی ایم ائے و دیگر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker