علاقائی

کراچی: اورنگی ٹاون میں غیر ملکی امداد سے چلنے والےاسپتال کے عملے کے دو ارکان اغوا

کراچی﴿نامہ نگار دانیال خان﴾ اورنگی ٹاون میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے ایک اسپتال کے عملے کے دو ارکان کو اغوا کرلیا گیا۔ اورنگی کے پاکستان بازار تھانے کے ایس ایچ او صابر خان کے مطابق اور نگی ٹاؤن سیکٹر 16 میں واقع کورین اسپتال میں کام کرنے والے عملے کے ارکان اسپتال کی وین میں کام پر آرہے تھے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں سفید ٹو ڈی کار جس پر 71 نمبر کی پلیٹ لگی ہوئی تھی، میں سوار تین ملزمان نے اوورٹیک کرکے وین کو روکا اور اسلحے کے زور پر وین سے اسپتال کے ملازم سائمنڈ اور جاوید مسیح کو اغوا کرلیا اور گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے. اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس حرکت میں آگئی ایس ایچ او کے مطابق ملزمان اور مغویوں کو تلاش کیا جارہا ہے. اورنگی ٹاؤن کے اس علاقے سے اس سے قبل بھی متعدد ڈاکٹر اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker