پاکستان

کراچی:ملک بھر میں نئی انتخابی فہرستیں آویزاں

کراچی(نامہ نگار )  الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں باون ہزار مقامات پر نئی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ آٹھ کروڑ بیس لاکھ سے زائد ووٹرز کیلئے ایس ایم ایس سروس کا  بھی افتتاح کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف شہروں میں باون ہزار مقامات پر آویزاں کی جانے والی یہ ابتدائی فہرستیں آٹھ کروڑ، بیس لاکھ سے زیادہ ووٹروں پر مشتمل ہیں۔۔۔ انتخابی فہرستوں میں تبدیلی اور اندراج کا عمل بیس مارچ تک جاری رہے گا۔ ووٹرز ایس ایم ایس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے بھی اپنے ووٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔کوئی بھی شہری اپنا شناختی کارڈ کا نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے ووٹ کی تفصیل حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بحری بیڑے کااینٹی شپ گائیڈڈ میزائل سے اہداف کونشانہ بنانے کامظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker