پاکستان

کراچی:امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میںمداخلت بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے،ثروت قادری

کراچی ﴿ پریس ریلیز﴾سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات میںمداخلت بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔پاکستان کی حکومت اور ارباب اختیار کو فوری طور پر اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے کہ امریکہ اور اس کی وزیر خارجہ مسلسل پاکستان کے معاملات میںکیوںمداخلت کررہے ہیںاور امریکہ کوپاکستان کی آزادی وخود مختاری میں دخل اندازی یا رائے کا حق کس نے دیا ہے ؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ایران اور پاکستان کے مابین گیس سپلائی کی پائپ لائن بچھانے پر پاکستان کو دھمکی دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کا بیان اور امریکہ میں پاکستان کے دیگر امور کو زیر بحث لانے کو پاکستان کے داخلی و سفارتی معاملات میںمداخلت قرار دیا اور دنیا کے پر امن ممالک سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سلامتی و خودمختاری میں امریکی مداخلت پر آواز اٹھائیں ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ عوام دشمنی ہے حکو مت اس فیصلے کو فی الفور واپس لے پاکستان سنی تحریک پیٹر ولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کو تسلیم نہیں کرتی کیونکہ یہ اقدام مظلوم غریب عوام پر ڈرون حملوں سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بیرونی پالیسیوں کو عوام پر مسلط کرکے ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم کرو مہم پر کار بند ہیں ۔PSTعوام دشمن فیصلے کے خلاف آج بروز جمعہ ملک بھر میں یو م مذمت منائے گی ۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میںمداخلت اور بیانات کو فوری طور پر بند کرئے وگرنہ عوام کی جانب سے امریکہ کو ہر سطح پر عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا جو کسی طور دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے ساز گار نہیں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker