پاکستان

کراچی:پی پی تنہا حکومت بنا سکتی ہے اتحادیوں سے جان چھڑائے، منور حسن

کراچی (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں تنہا حکومت بنا سکتی ہے تو پھر اتحادیوں سے بلیک میل ہونے سے کیا ضرورت ہے۔ فرینڈز آف لیاری کے کنوینرحبیب جان کی سربراہی میں وفد نے امیرجماعت اسلامی سے ادارہ نور حق کراچی میں ملاقات کی اور 2مارچ کو لیاری میں ہونے والے بلوچ کلچرل ڈے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سید منور حسن نے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا انہیں چاہئے کہ اپنی قیادت پر دباوٴ ڈالیں کہ اتحادیوں سے نجات حاصل کریں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لیاری سمیت کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker