پاکستان

کراچی:زرداری اور گیلانی جب تک رہیں گے مسائل بڑھیں گے، سید منور حسن

کراچی(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن کا کہناہے کہ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کھوٹے سکہ کے دو رخ ہیں، جب تک اقتدارمیں رہیں گے مسائل میں اضافہ رہے گا۔ جماعت اسلامی کے تحت گلشن اقبال کراچی میں سید منور حسن کی زیرقیادت افغانستان میں اتحادی افواج کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا۔ شرکاء سے خطاب میں سید منور حسن نے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس قرآن و سنت کا عالم گیر نظام ہے جس سے امریکا خوفزدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے سربراہ امریکی ایجنڈے پر کاربند ہیں جبکہ امت مسلمہ بیدار اور گو امریکا گو کے نعرے لگا رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سوشل ازم اور کمیونزم پہلے ہی تحلیل ہو چکا ہے اب سرمایہ دارانہ نظام بھی زوال پذیر ہے اور دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ جلد دنیا میں قرآن و سنت پر مبنی نظام رائج ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ ،بھارتی نیندیں اڑگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker