پاکستان

کراچی: خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والے غاصبوں کے خلاف معرکہ کن فیصلے کا وقت آگیا ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی﴿ پریس ریلیز﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والے غاصبوں کے خلاف معرکہ کن فیصلے کا وقت آگیا ہے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اب گھروں سے نکلنا ہوگا۔ سنی تحریک 25مارچ کو مینارپاکستان لاہور پر ’’آزاد پاکستان کانفرنس‘‘ میں ملک کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کے چہرے عیاں کریگی اور ملک کی لوٹی گئی دولت کو قومی خزانے میں لانے کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔2008 الیکشن سے قبل جن سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوامی مسائل کے حل اور عوام کو سہانے خواب دکھاکر پروگرام دینے والوں نے اس پرعمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک مضبوط ہونے کی بجائے مزید پسپائی کی طرف ہوتا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے PST صوبہ پنجاب کے کنوینر شاداب رضا قادری سے لاہور کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سونامی اور کوئی زلزلہ لانے کا پیغام دے رہا ہے۔یہ دونوں منزلیں تباہی کی طرف جاتی ہیں پاکستان سنی تحریک سرکار دو عالم کا منشور لارہی ہے جس میں غریب امیر کا فرق ختم، تعلیم کے دوہرے معیار کا خاتمہ اور دولت کی سیاست کو ختم کرکے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے زکوٰۃ کے نظام کو درست سمت کی طرف لے جانے کے ساتھ نیوجنریشن کو نوکر یاں فراہم کرکے ملک سے بے روزگاری انتہا پسندی و دہشت گردی کا خاتمہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کا راستہ روکنا ، اب کسی کے بس میں نہ ہوگا جو بیرونی انقلاب پاکستان میں برپا کرنا چاہتے ہیں وہ کسی صورت اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملک سے سودی نظام ختم کرکے قرضوں کی بھیک لینے کے عمل کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان سنی تحریک بیرونی ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہم سیاسی جمہوری اور انصاف کو پروان چڑھا کر اس کی جانب گامزن ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  ہم پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کریں گے، ڈاکٹر غلام مرتضٰی تارڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker