علاقائی

کراچی:امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھاجائے،شاہی سید اے این پی سندھ

کراچی (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں باغ قائدپرجلسہ پھرموخرکردیا۔اے این پی سندھ کے صدرشاہی سیدکاکہناہے کہ سانحہ12مئی کے ذمہ داران ایک بارپھربھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں۔مردان ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب سینیٹرشاہی سید نے کہا کہ گزشتہ روزان کی استقبالیہ ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ اوروزیرداخلہ سندھ نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھاجائے،زبانی کلامی یقین دہانیوں کاوقت گزر گیا اب عملی اقدام کرنے ہونگے۔شاہی سید کا کہناتھاکہ وہ سندھ کے تمام نومنتخب سینیٹرزکومبارک بادپیش کرتے ہیں اورکسی سے لڑنانہیں چاہتے۔اے این پی سندھ کے صدرنے یہ بھی بتایا کہ مرکزی قیادت کی مصروفیات کی وجہ سے باغ قائد میں 23 مارچ کا جلسہ بعد میں کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  یونین آف جرنلسٹس گھوٹکی کا اہم اجلاس وزیر احمدمہر کی صدارت میں ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker