کھیل

کراچی: 23مارچ کو ہونے والی ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس ملتوی

کراچی(نامہ نگار)  23مارچ کو کراچی سے پشاور تک ہونے والی ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس ملتوی کر دی گئی ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق سائیکل ریس پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے خط جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے ملتوی ہوئی ہے۔قوائد کے مطابق ایونٹ سے پہلے اسپورٹس بورڈ صدرمملکت کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتاہے،لیکن ابھی تک یہ جاری نہیں ہوا۔سید اظہر علی شاہ کے مطابق سائیکل ریس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان پی ایس بی کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیئن گیمز: قطرکی وویمن ٹیم نے میچ چھوڑ دیا ،حجاب نہ چھوڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker