پاکستان

کراچی: الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی عدم تیاری انتخابات کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے،ثروت قادری

کراچی﴿ پریس ریلیز ﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی عدم تیاری انتخابات کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے۔ٹنڈو محمد خان PS53 وحیدہ شاہ کو نا اہل قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے نہ صرف الیکشن کمیشن مضبوط ہوگا بلکہ جمہوری حقیقی عوامی قوتوں کو ایوانوں میں آنے کا موقع ملے گا۔حکومت اور عدلیہ عظمیٰ آئین وقانون کی بالا دستی ہر حال میں قائم رکھنے کیلئے امیر،غریب سب کو یکساں انصاف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ آج پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے جرات مندانہ اقدام کیا ہے جو کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے خوش آئندعمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر سنی تحریک کے رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے جس کی وجہ سے آج پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن رولز آف لائ کے تحت جراتمندانہ فیصلہ کرسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ PSTمیڈیا پر کسی بھی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب آئندہ ہونے والے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے حکومت، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن اور میڈیا کو اپنا مین رول ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسی پالیسی مرتب کرنی چاہیے کہ جو جماعتیں عسکری ونگ رکھتی ہیں اور بندوق کی نوک پر پورے پولنگ اسٹیشن کو یرغمال بنا کر جعلی ووٹ بھگتاتی ہیںان کے اس منفی عمل کو روکنے کیلئے اقدامات کرے وگرنہ وہ قوتیں ایوانوں میں چلی جاتی ہیں جو عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام نہیں کرتیں۔ الیکشن کمیشن کا بااختیار ہونا ہی حقیقی جمہوریت کی ضمانت ہے۔پاکستان سنی تحریک عوام کے حقیقی نمائندوں کو ایوانوں میں دیکھنا چاہتی ہے جو عوام کے مسائل کا حل اور ملک کی خدمت کرنے کیلئے پر عزم ہیںماضی میں ایسی قوتوں کوہمیشہ طاقت کے زور پر پیچھے دھکیلا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا موجودہ وحیدہ شاہ کیس فیصلہ جمہوریت کو مضبوط اور انصاف کی بالادستی کو قائم رکھنے کی طرف اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:شہبازشریف بلا مقابلہ ن لیگ کے صوبائی صدر منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker