پاکستان

کراچی:آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کے خلاف لوگوں کو میں نے اٹھایا،الطاف حسین

کراچی(نامہ نگار)  الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کا سب سے پہلے میں نے بتایا، جنرل پاشا کی تبدیلی کا مطالبہ ملکی مفاد کے پیش نظر کیا، آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کے خلاف لوگوں کو میں نے اٹھایا۔ یہ بات متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کی سیاست میں مداخلت کاسب سے پہلے میں نے بتایا، جنرل پاشا کی تبدیلی کا مطالبہ ملکی مفاد کے پیش نظر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرے خلاف زیادہ پراپیگنڈا کیا گیا، آئی ایس آئی سیاست میں مداخلت کر تی ہے،میں نے آئی ایس آئی کیخلاف لوگوں کو اٹھایا۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پیسے لیے انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، کرنل اکبر نے اعتراف کیا کہ میں نے رقم نہیں لی، میں نے ہرظلم کے خلاف آوازاٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں  توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے، مسز فرح خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker