علاقائی

کراچی: ماروی میمن کے استقبال میں کارکنوں کی شد ید بدنظمی

کراچی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد پہلی بار کراچی پہنچنے پر ماروی  میمن کے استقبال میں شدید بدنظمی نظر آئی۔ انہیںمسلم لیگ ہائوس لے جایا گیا لیکن ہنگامہ آرائی کا سلسلہ وہاں بھی تھم نہ سکا ۔ ماروی  میمن کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پر لیگی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ کارکن ماروی  میمن کی نون لیگ میں شمولیت کی خوشی میں رقص کر رہے تھے۔ کارکن ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور صحافیوں سے بھی تلخ کلامی کرتے رہے ۔ ماروی  میمن نے میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کی لیکن ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وہ چند الفاظ ہی ادا کر پائیں ۔ مسلم لیگ ہائوس میں جہاں جلسہ ہوا لیگی کارکن ایک دوسرے سے لڑتے رہے ۔ ماروی میمن بے بسی کے عالم میں یہ تماشا دیکھتی رہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker