پاکستان

لیاری میں آپریشن،مشتعل افراد کااحتجاج،پولیس پرحملہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی جانب سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے پوسٹر اور بینر اتارے جانے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور موبائل وین کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس پر پٹرول بم سے حملہ بھی کیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی گئیں۔مشتعل افراد نے نیا آباد، لی مارکیٹ، بغدادی اور آٹھ چوک پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹیوں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ایک موبائل کے شیشے بھی توڑ دیے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس پھینکی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد رات گئے تک کھلے رہنے والی مارکیٹ اور دکانیں بند ہوگئیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکار شیلنک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان:زرداری کیخلاف امیدوار تھا، نواز شریف نے قبول نہ کیا، جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker