علاقائی

اسلحہ چلانا بھولا نہیں،قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،آفاق احمد

کراچی(نامہ نگار) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ اسلحہ چلانا ابھی بھولا نہیں،اس لیے کراچی میں قیام امن کی کوششوں کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔آفاق احمد نے لانڈھی میں اپنے قافلے پرحملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاراورکارکن کی جناح اسپتال میں عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال بہت خراب ہے، وکلاء کا قتل اور پولیس والوں پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن اُن کی جماعت امن چاہتی ہے اور اس کی جستجو جاری رکھے گی۔ آفاق احمدکاکہناتھاکہ لیاری میں فرمائشی آپریشن ہورہا ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور:ڈینگی کا خطرہ دوبارہ سراٹھانے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker