علاقائی

کراچی:سسئی پلیجو کو دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قتل کی دھمکی

کراچی ﴿نامہ نگار﴾صوبائی وزیر ثقافت سسئی پلیجو کو ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے اور اس لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کراچی نہ چھوڑا تو خاندان سمیت نقصان دیا جائے گا ۔سسئی پلیجو نے اس دھمکی آمیز خط کے بارے میں اور جان کے تحفظ اور خاندان کے تحفظ اور ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ‘ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو ‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان کو ایک لیٹر لکھا ہے جس میں انھوں نے اس دہشتگرتنظیم کے خلاف کارروائی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر ثقافت سے ملاقات کی صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سندھ درتی کے رہنے والے ہیں ہمارا جینا مرنا یہاں پر ہے ہم کراچی سمیت سندھ کے وارث ہیں اس قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ سسئی پلیجو نے کہاکہ سندھ کی سچی بیٹی کے ناتے ان دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سندھ کو تقسیم کریں گے تو وہ ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ۔سندھ صدیوں سے قائم ہے اور رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی بیٹیوں نے ہمیشہ سندھ کیلئے قربانیاں دی ہیں سندھ کی تقسیم نہ پہلے قبول کی اور نہ ہی اب قبول کریں گے ۔صوبائی وزیر سسئی پلیجو نے مزید کہا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف دھمکیوں کی مہم سندھ اسمبلی سے 9مارچ‘ 2012ئ کو سندھ کے امکانی تقسیم کے خلاف قرار داد پاس ہونے کے بعد شروع کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker