پاکستان

کراچی:د نواز شریف سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی ملاقات

کراچی﴿ پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر محمد نواز شریف سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی سربراہی میں وفد نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی ‘ کراچی میں امن و امان سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ‘وفد میں شاہد غوری ، شاداب رضا نقشبندی و دیگر بھی شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں بھی رابطے ر کھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا ایجنڈا رکھنے والی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔ ملاقات میں نواز شریف نے پاکستان سنی تحریک کو سیاست کا آغاز اور مینا رپاکستان پر کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی ۔میاں نواز شریف نے مذہبی جماعتوں کی جانب سے سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا درد اور پاکستان کا ایجنڈا رکھنے والی جماعتوں کو موجودہ حالات میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رمسلم لیگ ﴿ن﴾ ان سے ہر طرح کا تعاون کرے گی ۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی مشکلات سے بے پرواہ ہو کر صرف اپنی مشکلات کو کم کرنے کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف ہے لیکن انہیں اپنی اس روش کو بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج عوام کا حق ہے اور ہم اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ثروت اعجاز قادری نے پاکستان سنی تحریک کے سیاست میں حصہ لینے کے بعد ملکی صورت حال پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ہم صاف ستھری سیاست کو فروغ دیں گے اور اسلام کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوںنے کراچی میں جاری قتل و غارت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار اداروں کو اس پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ عسکری ونگز رکھنے والی سیاسی جماعتوں پر ہر طرح کی سر گرمی پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کو کراچی مرکز اہلسنت پر آنے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker