تازہ ترینعلاقائی

کراچی لاقانونیت کاراج،مزید 3زندگیوں کےچراغ گل

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں قانون کی دہشت نہیں بلکہ دہشت کا قانون ہے۔ دہشت گردوں نے آج مزید تین زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔رات گئے گلشن اقبال کی اسکاؤٹ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں ایک زخمی ہوا۔  ملیر میں دہشت گردوں  نے دکان میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے تین پولیس اہل کاروں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو :اٹھارہ سالہ نوجوان نے ماں سے لڑ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker