علاقائی

کراچی: ایک ماہ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں بدامنی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ایک مرتبہ پھر روایتی انداز اپناتے ہوئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ایک ماہ کے لئے بند کردی ہے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، پرتشدد کارروائیوں اور گزشتہ روز ہوٹلوں پر فائرنگ کے بعد سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان نے کل رات موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔اس فیصلے کا اعلان آج صبح 8 بجے سے ہوگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار ، صحافی ، 12 سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند کرنے سے امن و امان خراب کرنے والے تو گرفت میں نہیں آتے لیکن اس کی سزا غریبوں کو بھگتنی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو۔رانا حیات ممبر قومی اسمبلی نے لیڈیز پارک کاافتتاح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker